پاکستان
Time 16 فروری ، 2021

ایف بی آر کا بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق تمام ایل ٹی اوز سے 25 بڑے بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کرلی گئی ہے۔

ایل ٹی اوز کو 2 ہفتوں میں ٹاپ25 ٹیکس ڈیفالٹرزکی فہرستیں پیش کرنےکا حکم دیا گیا ہے، 2020 کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اب تک 14 لاکھ ٹیکس ڈیفالٹرز کو ٹیکس نوٹسز جاری کرچکا ہے۔

مزید خبریں :