دنیا
Time 16 فروری ، 2021

امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی شدید متاثر، 11 افراد ہلاک ہوگئے

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس اور دیگر جنوبی ریاستیں اس وقت شدید قسم کے برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ریاست ٹیکساس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تیس لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق برفانی طوفان سے کم ازکم 11 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

برفانی طوفان سے جو ریاستیں شدید متاثر ہوئی ہیں ان میں ٹیکساس، ٹینیسی،کینٹکی اور لوزیانا شامل ہیں۔

مزید خبریں :