16 فروری ، 2021
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا گزشتہ سیزن ہمارا اچھا نہیں گیا اس کو یاد رکھنا نہیں چاہتے اور نہ وہ باتیں دہرائیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد کپتان سرفراز احمد کا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیا سیزن ہے اور ہماری کوشش ہے کہ بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اُتریں۔
سرفراز کا کہنا تھا کہ پہلے میچ سے ہی کمبی نیشن بنا کر جیتنے کی کوشش کریں گے، شین واٹسن بہت اہم کھلاڑی تھے، ان کی کمی محسوس ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کرس گیل،قیس احمد اور فاف ڈوپلیسی کی صورت میں ہمیں اچھے غیر ملکی کھلاڑی ملے،کرس گیل نے اب تک پی ایس ایل میں اپنا منفرد اسٹائل نہیں دکھایا، اس بار وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ مل کر اپنا اصل رنگ دکھائیں گے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا میں نے اپنا بیٹنگ آرڈر سوچا ہوا ہے، کہاں بیٹنگ کرنی ہے جیسا کمبی نیشن بنا اس کے مطابق اپنا بیٹنگ آڈر بناؤں گا،کوشش ہوگی کہ انفرادی کارکردگی سے کوئٹہ کو میچز میں فتح یاب کراؤں۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |