پاکستان
Time 17 فروری ، 2021

لاہور ہائیکورٹ کا سالہا سال سے زیر التوا مقدمات ڈیڑھ ماہ میں نمٹانے کا حکم

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کو سالہا سال سے زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی جانب سے ضلعی عدلیہ کو مراسلہ لکھا گیا جس میں سالہا سال سے زیر التوا ہزاروں مقدمات کا فیصلہ ڈیڑھ ماہ میں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی عدلیہ میں 2016 تک کے زیر التوا تمام سول و سیشن مقدمات31 مارچ تک نمٹائے جائیں جب کہ تمام سیشن ججز مقدمات کی ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ بھی بھیجیں۔

مزید خبریں :