پاکستان
Time 17 فروری ، 2021

سینیٹ الیکشن: شہباز شریف نے ن لیگی امیدواروں کے ٹکٹس پر دستخط کر دیے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز  شریف نے سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد تمام لیگی امیدواروں کے ٹکٹس پر  دستخط کر دیے۔

شہباز شریف نے ن لیگی امیدواروں کے ٹکٹس پر دستخط قومی احتساب بیورو (نیب) عدالت میں پیشی کے موقع پر کیے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کے لیے پرویز رشید، اعظم نذیر تارڑ، مشاہد اللہ خان، پروفیسر ساجد میر اور سعدیہ عباسی کو ٹکٹ دینے کی منظوری دی تھی۔

الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :