کھیل
Time 17 فروری ، 2021

ویرات کوہلی کے تاثرات پر بننے والی میمز وائرل

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی 

چنئی ٹیسٹ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے چہرے کے مزاحیہ تاثرات پر سیکڑوں میمز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔

اس میچ کے دوران سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے چہرے کے مزاحیہ تاثرات کیمرے نے محفوظ کر لیے جس پر اب خوب میمز بنائی جا رہی ہیں۔

چلیں ویرات کوہلی پر بننے والی مزاحیہ میمز پر نظر ڈالتے ہیں!

سوشل میڈیا صارف نے ویرات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'جب آپ کہیں کہ بس آدھا کپ چائے دینا اور وہ آپ کو آدھا ہی کپ چائے دیں'۔

رومانا نے لکھا کہ 'زندگی کے ان  تمام فیصلوں کے بارے میں سوچتے ہوئے جو  اب تک کیے'۔

ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ 'جب آپ اپنی ریکارڈ شدہ آواز سنیں'۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'موبائل کا فرنٹ کیمرا کھول کر اپنا چہرا دیکھنے کے بعد'۔

مزید خبریں :