کاروبار
Time 17 فروری ، 2021

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور فی اونس سونا 1789 ڈالر کا ہے،فوٹو: فائل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ10 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قیمت میں بھی 772 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 94 ہزار 564 روپےکا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور فی اونس سونا 1789 ڈالر کا ہے۔



مزید خبریں :