دنیا
Time 17 فروری ، 2021

ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ ناساز طبیعت کے باعث اسپتال منتقل

 99 سالہ شہزادہ فلپ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسپتال گئے جہاں انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر احتیاطاً داخل کرلیا گیا،فوٹو: فائل

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کو ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی تھی جس کے باعث انہیں احتیاطاً کنگ ایڈورڈ اسپتال لندن منتقل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 99 سالہ شہزادہ فلپ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسپتال گئے جہاں انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر احتیاطاً داخل کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہر آئندہ چند دنوں تک اسپتال میں رہیں گے جہاں انہیں خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہےکہ شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم کی شادی 1947 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 4 بچے ہیں۔

مزید خبریں :