بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا بھی پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر

رندیپ ہودا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کسی اسکول میں شوٹنگ کے لیے موجود ہیں،فوٹو: فائل

پاکستانی سوشل میڈیا کریئٹر دنانیر مبین اپنی 'پارٹی' ویڈیو کے باعث پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول ہوگئی ہیں اور اب بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا بھی 'پارٹی گرل' کی ویڈیو سے متاثر ہوگئے ہیں۔

رندیپ ہودا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کسی اسکول میں شوٹنگ کے لیے موجود ہیں۔

رندیپ کہہ رہے ہیں 'یہ ہم ہیں، یہ ہمارے لوگ ہیں اور شوٹ پہ یہ پارٹی ہورہی ہے' اس موقع پر اسکول کے بچوں نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا ہے۔


خیال رہےکہ  دنانیر مبین نے چند سیکنڈ کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں وہ منفرد اسٹائل میں کہہ رہی تھیں ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔‘

ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اور بھارت میں تو اسے کافی پسند کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :