Time 17 فروری ، 2021
پاکستان

وہاڑی: اسکول میں بچی کو کتے کے کاٹنے پر ہیڈ مسٹریس معطل

صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں اسکول کے اندر کتے کے حملے سے چوتھی جماعت کی طالبہ زخمی ہوگئی۔ 

وہاڑی کے علاقے موضع لڈن کے پرائمری اسکول میں چوتھی جماعت کی 10سالہ آمنہ شاہین پر آوارہ کتے نے گزشتہ روز اس وقت حملہ کیا جب وہ کلاس روم سے باہر اسکول کے احاطے میں ہی پانی پی رہی تھی۔

بچی کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ویکسین اورابتدائی طبی امدادکے بعد اسے ڈسچارج کردیاگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچئ کے چہرے اورٹانگ پر زخم آئے تھے ۔

دوسری جانب ڈی ای او مصباح رفیع کے مطابق غفلت برتنے پراسکول ہیڈ مسٹریس کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیاگیا۔

مزید خبریں :