18 فروری ، 2021
پی ایس ایل 6 کے لیے لاہور قلندرز کا حصہ بننے والے آل راؤنڈر آغا سلمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں لاہور کی عوام کے سامنے فائنل جیتنے کا ہدف ہے۔
پاکستان سپر لیگ شروع ہونے میں اب صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں اور تمام ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔
آغا سلمان کا پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020۔21 شاندار رہا ہے اور اب وہ ایک بار پھر لاہور قلندرز کا حصہ بن چکے ہیں۔
آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے بڑی محنت کر رہے ہیں، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا ایک بار پھر حصہ بننے پر خوش ہوں۔
ان کا کہنا تھا ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے پلان کے مطابق میں نے 6، 6 گھنٹے ٹریننگ کی ہے، امید ہے کہ موقع دیا گیا تو میں ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، اس مرتبہ فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے، لاہور میں لاہور کی عوام کے سامنے فائنل جیتنا ہدف ہے۔
آغا سلمان نے کہا کہ کیرئیر میں مشکلات پیش آتی ہیں لیکن محنت نہیں چھوڑنی چاہیے، میں نے بھی محنت جاری رکھی، گھنٹوں ٹریننگ کی اور ڈومیسٹک سیزن میں کارکردگی اچھی رہی، اب پی ایس ایل میں اچھا کرنے کا ٹارگٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں پی ایس ایل کے لیے لاہور قلندرز کا حصہ بننا میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، کوچز نے میرے ساتھ کام کیا، میرے کھیل کو بہتر کیا اور مجھے نام دیا۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |