18 فروری ، 2021
راتوں رات مقبول ہونے والی پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی 'پارٹی' ویڈیو نے بھارت کے بڑے بڑے اسٹارز کو اپنے سحر میں جھکڑ لیا ہے۔
گزشتہ بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا بھی 'پارٹی گرل' کی ویڈیو سے متاثر ہوئے تو آج اداکار شاہد کپور نے بھی اس ویڈیو کو ری میک شیئر کر دیا۔
انسٹاگرام ہینڈل پر شاہد کپور نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ راشی، راج اور ڈی کے کے ساتھ ایک ویب سیریز کے سیٹ پر موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں سیٹ پر موجود دیگر افراد بھی شاہد کپور کے ساتھ 'پاری ہو رہی ہے' ویڈیو کو ریکارڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
لیکن شاہد کپور نے اس ویڈیو کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے اس میں اکشے کپور اور یو یو ہنی سنگھ کے گانے کو بھی اس میں شامل کر دیا لیکن وہ بھی مسلسل پارٹی کی بجائے 'پاری' کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔