پاکستان
Time 18 فروری ، 2021

پاکستان نے 7 ماہ میں 754 ارب سے زائد کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کیں

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے 7 ماہ میں 754 ارب 94 کروڑ روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا جنوری چینی کی درآمد میں 7 ہزار فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 20 ارب 60 کروڑ روپےکی چینی درآمد کی گئی۔

اس کے علاوہ  جولائی تا جنوری 127 ارب 96 کروڑ روپے کی گندم، 9 ارب 66 کروڑ 70 لاکھ روپے کے خشک میوہ جات اور اسی عرصے کے دوران 222 ارب 82 کروڑ 70 لاکھ روپے کا خوردنی تیل جب کہ 54 ارب 85 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں 42 ارب 95 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے 7 ماہ میں 53 ارب 82 کروڑ 60 لاکھ روپے کی دالیں درآمد کی گئیں اور گزشتہ سال اسی عرصے میں 48 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے کی دالیں درآمد کی گئی تھیں۔

مزید خبریں :