پاکستان
Time 18 فروری ، 2021

دسویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس، ٹرمز آف ریفرنس پر اختلافات

وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت دسویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)  کا اجلاس  ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ شریک ہوئے۔

اجلاس میں مجموعی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور صوبوں اور وفاق کے شیئرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دسویں این ایف سی کے ٹرمز  آف ریفرنس پر  اختلافات سامنے آئے، این ایف سی کے ٹی او آرز  پر  وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز پر بات چیت ہوئی ہے معاملہ مؤخر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مائیکرو اکنامک اشاریوں سے متعلق کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا،  قومی مالیاتی کمیشن میں مائیکرواکنامک اشاریوں پرمشتمل کمیٹی کی سربراہی وفاق کرے گا، پنجاب قومی مالیاتی کمیشن میں محصولات سےمتعلق کمیٹی کی سربراہی کرے گا، این ایف سی کے وفاق سے صوبوں کے وسائل کی منتقلی کی کمیٹی کی سندھ نگرانی کرے گا،  صوبوں کے درمیان محاصل کی تقسیم سے متعلق گروپ کی سربراہی بلوچستان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا قومی مالیاتی کمیشن میں فاٹا سے متعلق قائم کمیٹی کی سربراہی کرے گا۔

مزید خبریں :