Time 19 فروری ، 2021
پاکستان

پولیس تحویل میں موجود حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکل آیا

کراچی: جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور  سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکل آیا۔

حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس کے ایس آئی یو میں حلیم عادل کے کمرے سے سانپ نکلا ہے۔

ترجمان حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ ناشتہ لے جانے والے ملازم نے سانپ کی اطلاع دی، حلیم عادل نے سانپ کو مار دیا ہے۔

ترجمان محمد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔

خیال رہے کہ کار سرکار میں مداخلت اور پولنگ اسٹیشن پر اسلحے کے ساتھ جانے کے الزام میں عدالت نے حلیم عادل شیخ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :