Time 19 فروری ، 2021
پاکستان

زمینوں پر قبضے کا الزام: شہباز شریف اور مریم نواز کے وکلا بحث کیلیے طلب

فوٹو: فائل

لاہور کی مقامی عدالت نے زمینوں پر قبضہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر شہباز شریف اور مریم نواز کے وکلا کو 18 مارچ کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

لاہور کے سول جج شیخ تقی نے شہباز شریف اور مریم نواز کے خلاف دائر درخواست پر سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ 

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ میاں شہباز شریف اور مریم نواز نے جاتی امرا کے گردونواح میں زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور لواحقین کو دباؤ ڈال کر زمینیں اپنے نام کروائی گئیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ 400 کنال اراضی پر قبضہ فوری چھوڑنے کا حکم دیا جائے۔

مزید خبریں :