Time 19 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

رنبیر کے ساتھ متنازع تصویر سامنے آنے پر ماہرہ نے کیا سبق سیکھا؟

فائل:فوٹو

چند سال قبل پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو بھارتی اداکار  رنبیر کپور کے ساتھ منظر عام پر آنے والی تصاویر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حال ہی میں ماہرہ خان ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئی جس میں ان سے میزبان نے اشاروں کے ذریعے رنبیر کے ہمراہ سگریٹ تھامے تصویر سے متعلق سوال کیا۔

اس حوالے سے ماہرہ خان سمجھ گئیں کہ میزبان نے کس حوالے سے بات کرنا چاہی ہے جس پر اداکارہ نے کہا کہ ان وائرل تصاویر کے ذریعے جو اثرات مرتب ہوئے اس سے انہیں اب بھی کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن وہ اس وقت وہ جہاں جاتیں کوئی بھی بات کرتیں تو انہیں ان تصاویر کے ساتھ یاد کیا جاتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میں نے جو کچھ بھی کیا مجھے لگتا ہے کہ وہ میری زندگی کا سب سے بڑا سبق تھا جس سے میں نے سیکھا، یہ زندگی کا ایک ایسا صدمہ تھا جس کا آپ تجربہ کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ صرف سوشل میڈیا نہیں تھا بلکہ روزانہ کی ہیڈلائن تھیں۔

واضح رہے کہ اس تصویر میں موجود ماہرہ اور رنبیر سگریٹ نوشی کرتے نظر آئے تھے اور  مداحوں نے ماہرہ کو شدید نتقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بعد ازاں میزبان نے اس حوالے سے اس واقعے (جس سے متعلق وہ بات کررہے تھے )کی تصویر شیئر کی جس سے معلوم ہوا ہےکہ میزبان واسع چوہدری کا سوال رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی وائرل تصاویر کے بجائے  شہریار منور اور ماہرہ خان کی تصویر سے متعلق تھا جس میں شہریار منور کو ہاتھ میں سگریٹ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :