احد رضا میر کے ہمشکل بھارتی اداکار سے ملیے

فائل فوٹو

دنیا میں کئی لوگ ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں لیکن کئی بار یہ مشابہت دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیتی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار اور اداکارہ سجل علی کے شوہر احد رضا میر کے ہمشکل بھارتی اداکار کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا

احد رضا میر کا ہمشکل شخص کوئی اور نہیں بلکہ بالی وڈ فلم’ گلٹی‘ میں ولن کا کردار نبھانے والے گرفتح سنگھ پیر زادہ ہیں۔

فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا

احد رضا میر سے مشابہت کے باعث اداکار ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور صارفین کی جانب سے بھارتی اداکار کو احد رضا میر کا جڑواں قرار دیا جارہا ہے۔

فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا

انٹرنیٹ پر متعدد صارفین کی جانب سے دونوں اداکاروں کی تصاویر ایک ساتھ شیئر کرکے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :