پاکستانی ڈراؤنی فلم 'مایا دی مِتھ' ایمازون پرائم پر ریلیز

—اسکرین گریب

پاکستانی ڈراؤنی فلم 'مایا دی متھ' مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ سائٹ ایمازون پرائم پر ریلیز کر دی گئی ہے۔

ڈراؤنی فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جو ایک نوجوان پاکستانی ہندو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کا نام پدمنی ہے اور اسے اپنے کمرے میں خوفناک آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

فلم 'مایا دی متھ' کی ہدایت کاری ایس ارسلان علی نے دی ہے جب کہ اسے فیصل جونیجو نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم 'مایا دی متھ' میں ایم اشرف، فیصل جونیجو، نرملا، ماہا بھٹی، ارسلان علی، دنیش اور ہادیہ خان کو اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔


مزید خبریں :