کھیل
Time 19 فروری ، 2021

گوادر اسٹیڈیم میں پہلا نمائشی میچ، علی سدپارہ کیلیے دعا سے آغاز

فوٹو: ٹوئٹر

صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پہلے میچ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا آغاز کے ٹو پر لاپتہ پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے لیے خصوصی دعا سے کیا گیا۔

گوادر کے خوبصورت اسٹیڈیم میں پہلا میچ گوادر ڈولفنز بمقابل شوبز شارکز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس میں گوادر ڈولفنز کی ٹیم نے شوبز شارکز کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

'سوپر ہے پاکستان کپ' کے میچ میں معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنر کرسٹیان ٹرنر سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی ہے۔

میچ میں شوبز شارکز کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان کریں گے جب کہ ٹیم میں فخر عالم، علی ظفر، فیصل قریشی، اعجاز اسلم اور دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب گوادر ڈولفن کی ٹیم میں معاون خصوصی زلفی بخاری، وزیر بحری امور علی زیدی اور برطانوی ہائی کمشنر سمیت مختلف سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے گوادر اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کو پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے نام کیا۔

مزید خبریں :