19 فروری ، 2021
وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیاستدانوں کو خریدنے کےلیے قیمتیں لگی ہوئی ہیں، اپوزیشن تمام کوششوں میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر کرپشن کرنا شروع کردیں تو ملک تباہ ہوتا ہے، جن ڈاکوؤں نےحکومت کی انہوں نے صرف پیسہ چوری نہیں کیا، اخلاقیات بھی تباہ کردیں۔