کھیل
Time 19 فروری ، 2021

امید ہے برطانوی ٹیم ایک میچ گوادر کرکٹ گراؤنڈ میں بھی کھیلے گی، ٹرنر

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے گوادر کے دورے کے موقع پر کرکٹ گراؤنڈ سے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں اسے دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ گراؤنڈ قرار دیا۔

کرسٹن ٹرنر نے اردو میں اپنے پیغام میں کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور کرکٹ ہم دونوں ملکوں کے عوام کے خون میں شامل ہے ۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ گوادر کا کرکٹ گراؤنڈ دنیا کا سب سے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ ہے اور امید ہے کہ ایک دن انگلش کرکٹ ٹیم بھی اس گراؤنڈ میں کھیلے گی۔

مزید خبریں :