کیا فلم 'پی کے' کے سیکوئل میں رنبیر کپور عامر خان کی جگہ لیں گے؟

فوٹو: بشکریہ فلمی بیٹ 

ہم سب کو یہ تو ضرور یاد ہو گا کے اداکار عامر خان کی سپر ہٹ فلم 'پی کے' کے آخر  میں اداکار  رنبیر کپور مختصر کردار  ادا کرتے ہوئے نظر  آئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سپر ہٹ فلم 'پی کے' کے سیکوئل میں اداکار رنبیر کپور کہانی کو آگے بڑھاتے ہوئے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم پی کے کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ اچھے وقت میں فلم پی کے کا سیکوئل بنائیں گے، فلم کے آخر میں رنبیر کپور کا مختصر کردار دکھایا تھا اور اب رنبیر ہی فلم کی کہانی کو آگے لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھیجیت جوشی نے ابھی تک فلم کی کہانی نہیں لکھی ہے اور جب وہ کہانی لکھیں گے تب ہی فلم کا سیکوئل بنے گا۔

خیال رہے کہ فلم پی کے کی ہدایت کاری راج کمار ہیرانی نے دی تھی جبکہ اس میں اداکار عامر خان اور اداکارہ انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم پی کے میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت، سنجے دت اور  بومن ایرانی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مزید خبریں :