'پارری ہو رہی ہے' کی خالق دنانیر کا ماہرہ خان کی ویڈیو پر ردعمل آ گیا

صرف ایک ویڈیو سے راتوں رات دنیا بھر میں شہرت پانے والی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے سپورٹ کرنے اور 'پارری ہو رہی ہے' پر ویڈیو بنانے پر اداکارہ ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دنانیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ماہرہ کی 'پارری ہو رہی ہے' ویڈیو کو شیئر کیا اور ساتھ انہیں "کوئین" یعنی ملکہ کا لقب دیا۔

انہوں نے ماہرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'ماہرہ آپ ہیرہ ہیں'۔

یاد رہے کہ دنانیر کی 'پارری ہو رہی ہے ' ویڈیو اتنی مقبول ہو چکی ہے کہ پاکستانی اسٹارز کے ساتھ ساتھی پڑوسی ملک بھارت کے شوبز اسٹارز ، کھلاڑی اور دنیا کی مقبول ترین برانڈز بھی اب اس پر ویڈیوز اور اشتہارات بنا رہی ہیں۔

مزید خبریں :