پاکستان
Time 20 فروری ، 2021

پاکستان میں کورونا سے مزید 36 اموات، 1340 نئے کیسز بھی رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 36 افراد انتقال کر گئے اور 1340 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42332 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1340 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 36 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12563 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 69846 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24081 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1362 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 33202 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 255430 ہوگئی ہے جب کہ 4276 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 166777 ہے اور 5185 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18972 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70716 اور 2027 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9718 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 286 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4951 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43282 ہے اور اب تک 488 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :