پاکستان
Time 20 فروری ، 2021

وزیراعظم ایف بی آر فیلڈ ورکرز کی کارکردگی سے خوش

فیلڈ ورکرز کا 7 ماہ میں محصولات کا اہداف حاصل کرنا قابل تعریف ہے، ایمانداری اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے، عمران خان— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) فیلڈ ورکرز کا 7 ماہ میں محصولات کا اہداف حاصل کرنا قابل تعریف ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے جرأت مندانہ ٹیکس آڈٹ کا نفاذ اور انسداد اسمگلنگ اقدامات خوش آئند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے فیلڈ ورکرز کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔

مزید خبریں :