دنیا
Time 20 فروری ، 2021

افغان دارالحکومت کابل بم دھماکوں سے گونج اٹھا، 5 افراد ہلاک

 دھماکوں کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے،فوٹو: فائل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 3 مختلف  دھماکوں میں  5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل ميں آج يکے بعد ديگرے3 زور دار بم دھماکے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکوں میں 3 کاروں کو نشانہ بنایا گیا جن میں مقناطیس کے ذریعے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

 دھماکوں میں 5 افراد ہلاک  ہوئے ہیں جب کہ 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 دھماکوں کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :