21 فروری ، 2021
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج پر سیکیورٹی فو رسز نے کریک ڈاؤن کر دیا، شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور گولیاں برسائیں جبکہ کریک ڈاؤن کے دوران پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ڈی فیکٹو رہنما آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے تاہم ملک بھر میں اساتذہ اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فوجی بغاوت کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔
دوسری جانب جمہوریت کی بحالی کےلیےمظاہرہ کرنےوالوں پرسیکیورٹی فورسز نےکریک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔