پرانا ڈرامہ دوبارہ نشر کرنے پر فنکاروں کو معاوضہ ملنا چاہیے: میکال ذوالفقار

فوٹو: فائل

پاکستانی ڈرامہ اور  فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ پرانا ڈرامہ دوبارہ نشر کرنے پر فنکاروں کو  بھی معاوضہ ملنا چاہیے۔

اکثر چینلز اپنے سپر ہٹ ڈراموں کو مداحوں کی خواہش پر دوبارہ نشر کرتے ہیں جس سے چینلز کو اچھی خاصی آمدنی حاصل ہوتی ہے لیکن اس حوالے سے اب با صلاحیت اداکار میکال ذوالفقار نے آواز اٹھائی ہے۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ 'ڈرامہ دوبارہ نشر کرنے پر فنکاروں کو معاوضہ ملنا چاہیے، یہ  غیر منصفانہ ہے اور  اس حوالے سے ایک مہم کا آغاز کرنا چاہیے'۔

بعدازاں اداکار یاسر حسین بھی میکال ذوالفقار کی حمایت میں سامنے آگئے اور  انہونں نے میکال کے مطالبے کی حمایت کی۔

—اسکرین گریب

اداکار یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر میکال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'شکر ہے خدا کا کہ کسی سینئر اداکار نے یہ بات کہہ ہی دی، میکال آپ چھا گئے ہیں'۔

مزید خبریں :