بگ باس سیزن 14 کے فاتح کا نام سامنے آگیا

فائل:فوٹو

بھارت کے مقبول رئیلٹی شو بگ باس کا سیزن 14 جلد ہی اختتام پزیر ہونے جا رہا ہے، ایک طرف بگ باس کنٹیسٹنٹ سمیت جہاں مداح دکھی ہیں تو دوسری جانب مداح بگ باس کے رواں سیزن کے فاتح کے اعلان کا بے صبری سے انتظار بھی کر رہے ہیں۔

  بھارتی میڈیا سروے رپورٹ کے مطابق  قارئین کی جانب سے روبینہ دلائک کو بطور فاتح پسند کیا گیا ہے۔

اسکرین گریب

بھارتی میڈیا کی جانب سے منعقد پول سروے میں 3 دن کے دوران 30ہزار قارئین نے روبینہ دلائک کے حق میں ووٹ دیے۔

آن لائن سروے میں روبینہ 55 فیصد، راہول 23 فیصد ووٹ لے کر آگے رہے جبکہ علی اور راکھی کو عوام کی جانب سے 10 فیصد ووٹ حاصل ہوئے، نکی تمبولی 2 فیصد ووٹ کے باعث اس دوڑ میں سب سے پیچھے رہیں۔

خیال رہے کہ بگ باس 14 کے فاتح کا اعلان آج شام کیا جائے گا جبکہ رئیلٹی شو کے فائنل 5کنٹیسٹنٹ میں روبینہ دلائک، راہول وادیا ،علی گونی، راکھی ساونت اور نکی تمبولی شامل ہیں۔

مزید خبریں :