کرینہ اور سیف کے دوسرے بچے کی پیدائش: وائرل میمز میں تیمور علی خان نشانے پر

فائل:فوٹو

بالی وڈ بیبو کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے جہاں ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، وہیں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے بڑے بیٹے تیمور علی خان سے متعلق میمز کا سلسلہ شروع بھی ہو گیا ہے۔

اداکار جوڑی کے دوسرے بچے کی پیدائش کے اعلان کے بعد سے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف میمز وائرل ہوگئی ہیں۔

وائرل میمز میں مداحوں کی جانب سے کرینہ کے بڑے بیٹے تیمور علی خان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 سیف کرینہ کے بڑے بیٹے سے متعلق بنائی گئی میمز میں نومولود بھائی کو میڈیا کوریج ملنے پر  تیمور کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرینہ کے قریبی دوست ڈیزائنر منیش ملہوترا اور کرینہ کی کزن ردھما کپور کی جانب سے کی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :