اداکارہ کرشمہ کپور ایک بار پھر ’ماسی‘ بننے پر خوش

اداکارہ کے ہاں بچے کی پیدائش پر فلمی شخصیات کے ساتھ ساتھ مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے ایک بار پھر ’خالہ‘ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور نے آج بیٹے کو جنم دیا ہے اور یہ ان کا دوسرا بیٹا ہے۔ اداکارہ کے ہاں بچے کی پیدائش پر فلمی شخصیات کے ساتھ ساتھ مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

کرینہ کپور کی بہن کرشمہ نے بھی ایک بار پھر’ماسی‘ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کرشمہ کپور نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں والد نے ہاتھوں میں ننھی کرینہ کو اٹھا رکھا ہے اور وہ ساتھ ہی موجود ہیں۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ میری بہن ہیں، وہ ایک بار پھر ماں بن گئی ہے اور میں پھر ’ماسی‘ یعنی خالہ بن گئی ہوں۔

بعدازاں کرشمہ کپور نے اپنے بھانجے اور بہن کو دیکھنے ممبئی کے مقامی اسپتال  بھی پہنچیں جہاں زچہ و بچہ دونوں کی عیادت کی۔

مزید خبریں :