سہانا خان کو پارٹی کے دوران کس چیز کی کمی محسوس ہوئی؟

سہانا خان کا کہنا ہے کہ شاید مجھے ہیلز پہننی چاہیے تھی، فوٹو: انسٹاگرام ، سہانا خان

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان  سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

سہانا خان کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران بھارت میں اپنے گھر والوں کے ساتھ لمبی چھٹیاں گزارنے کے بعد اب واپس نیویارک چلی گئی ہیں جہاں وہ یونیورسٹی میں فلم اسٹڈیز کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

سہانا خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دوست کے ساتھ پارٹی کررہی ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام سہانا خان

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سہانا کی دوست کا قد ان سے کافی لمبا ہے جس پر سہانا نے لکھا کہ ' شاید مجھے ہیلز پہننی چاہیے تھی'۔

سہانا کی تصویر پر مداحوں نے جہاں کافی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے وہیں بہت سوں نے ان کی حس مزاح کو بھی سراہا ہے۔

مزید خبریں :