21 فروری ، 2021
بالی وڈ کی اسکینڈل کوئین راکھی ساونت نے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے فائنل مقابلے کے بجائے پیسے لیکر شو چھوڑ دیا۔
بھارت کا مشہور رئیلٹی شو’بگ باس‘ کا 14 واں سیزن جاری ہے جس کا آج فائنل ہوا ہے۔ بگ شو کے فنیلے میں راکھی ساونت سمیت 5 امیدوار پہنچے تھے تاہم راکھی فائنل میں شوکو چھوڑ دیا۔
شو کے فائنل سے قبل رتیش دیش مکھ نے راکھی ساونت کو فائنل کھیلنے یا بیگ لیکر شو چھوڑنے کا آپشن دیا جو انہوں نے فوری ہی قبول کرلیا۔
اداکارہ کے بیگ میں 14 لاکھ بھارتی روپے کی رقم تھی جو انہوں نے قبول کرکے شو کو چھوڑ دیا اور اس طرح وہ فائنل سے قبل پیسے لیکر شو چھوڑنے والی پہلی امیدوار بن گئی ہیں۔