Time 22 فروری ، 2021
پاکستان

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے سامنے تیز رفتار گاڑی پلر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس سے گاڑی میں سوار 4  افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حادثے سے کچھ دور موجود پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے بتایا کہ جامعہ کراچی کے قریب تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اوورہیڈ برج کے پلر سے ٹکرا گئی اور متعدد قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری جس کے باعث گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق حادثے سے گاڑی کا انجن سڑک پر آگر اور گاڑی کے مختلف حصے یونیورسٹی روڈ پر بکھر گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق چاروں افراد کی شناخت ہوگئی جن میں رمیز، روحان، تیمور اور غالب شامل ہیں، ریسکیو ادارے نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

مزید خبریں :