دنیا
Time 22 فروری ، 2021

امریکا: سیاہ فام باشندوں کیلئے آواز اٹھانے والے میلکم کا قتل، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

امریکا میں سیاہ فام باشندوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے میلکم ایکس کے قتل میں کون ملوث تھا، نیا پینڈورا باکس کھل گیا ہے۔

میلکم ایکس کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہےکہ شہری حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے میلکم ایکس کے قتل کی سازش نیویارک پولیس اور ایف بی آئی نے کی۔

میلکم ایکس کے خاندان کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب پانچ دہائیوں پہلے خفیہ پولیس سے وابستہ ایک افسر نے بعد ازمرگ خط میں انکشاف کیا ہےکہ اس پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ میلکم ایکس کی سیکیورٹی پر مامور افراد کو جرم کے لیے آمادہ کریں۔

یاد رہے کہ میلکم ایکس مسلمان گھرانے سے تعلق رکھنے ایک افریقین امریکن وزیر تھے جنہیں انسانی حقوق کی موومنٹ کے دوران ایک مقبول ترین آواز کے طور پر جانا جاتا تھا۔

مزید خبریں :