ریما نے ارطغرل غازی کے اداکار سے ’دل دل پاکستان‘ کہلوا دیا

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول پہنچیں جہاں شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی کاسٹ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

اداکارہ ریما خان ترکی پہنچ کر اپنے چاہنے والوں کو وہاں گزرنے والے تمام تر لمحات سے اپ ڈیٹ کرتی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ ریما استنبول کی معروف مسجد آیا صوفیہ بھی گئیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیں۔

مسجد آیا صوفیا میں اداکارہ ریما کے ساتھ عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور ترک اداکار جلال آل بھی موجود ہیں۔ 

تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ اداکارہ ریما نے مسجد آیا صوفیا میں ترک اداکار جلال آل کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ریما سر پر دوپٹا اوڑھے ترک اداکار کے ساتھ کھڑی ہیں اور وہ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کہ کہتی ہیں کہ ’دل دل پاکستان جاں جاں ترکی‘۔

اسی طرح اداکارہ ریما کو دیکھتے ہوئے ترک اداکار جلال آل بھی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر ’دل دل پاکستان جاں جاں ترکی کہتے ہیں‘۔

مزید خبریں :