Time 22 فروری ، 2021
پاکستان

سندھ حکومت حلیم عادل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو نااہلیوں کی نشاندہی کرنے پر سزادے رہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے پولیس میں بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کی ہیں، سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو نااہلیوں کی نشاندہی کرنے پر سزا دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، حلیم عادل شیخ پرکیے جانے والے تشدد کا اخلاقی اور قانونی جواز نہیں۔

شبلی فراز نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کو فوری رہا کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا  کہنا تھاکہ کم تعداد ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کس بنیاد پرسینیٹ انتخابات میں جیت کے دعوے کررہی ہے، پیسے کی سیاست سے جمہوریت کو ہمیشہ نقصان پہنچا، تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں کرپشن ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام جانتے ہیں کون کرپشن کے ساتھ اور کون شفافیت کے ساتھ ہے؟ اپوزیشن کے نزدیک جوالیکشن جیت جاؤ وہ ٹھیک جس میں ہارجائیں وہ غلط ہے۔

مزید خبریں :