Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
22 فروری ، 2021

شیکھرسمن نے اپنی پرتعیش طرز زندگی کا راز بتادیا

صارف کے سوال پر شیکھر نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ محنت سے، لگن سے اور ایمانداری سے انہوں نے دولت کمائی ہے،فوٹو: فائل

بھارت کے معروف اداکار ، ہدایت کار اورگلوکار شیکھرسمن نے اپنی دولت پرسوال اٹھانے پر بتایا ہےکہ وہ اتنی پرتعیش زندگی کیسے گذارتے ہیں۔

شیکھر سمن نے گذشتہ روزٹوئٹرپر ایک پوسٹ میں اپنے خوبصورت اور عالیشان گھر کی چند تصاویر شیئر کی تھیں جس پر ایک صارف نے سوال کیا کہ اتنے پیسے آئےکہاں سے ؟

صارف کے سوال پر شیکھر نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ محنت سے، لگن سے اور ایمانداری سے۔

ایک اور ٹوئٹ میں شیکھر نے ایک اخباری تراشہ پوسٹ کیا اور لکھا کہ اب سمجھ آیا ؟

اخبار میں شیکھر سمن کو بھارتی ٹیلی ویژن کا امیتابھ بچن قرار دیا گیا تھا اورلکھا تھا کہ وہ بھارتی ٹیلی ویژن کے پہلے سپر اسٹار ہیں اور وہ کسی بھی دوسرے اداکار کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM