اداکارہ نے بیٹےکی پہلی تصویر مداحوں کو دکھانےکیلیے 'ایکسپلوزو' ویڈیو شیئرکردی

ویڈیو کے کیپشن میں انیتا نے لکھا کہ ہمارا بیٹا آراو آگیا ہے،فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ انیتا حسنندانی اور ان کے بزنس مین شوہر روہت ریڈی کے ہاں گذشتہ دنوں بیٹا پیدا ہوا ہے جس کا نام انہوں نے آراو رکھا ہے اور اب انہوں نے اس کی تصویر مداحوں کو دکھانے کے لیے دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے۔

انیتا حسنندانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں ان کے شوہر بیٹےکی پیدائش سے قبل ان کے پیٹ پر رکھے بم کو لائٹر سے آگ لگا کر دھماکا کررہے ہیں جس کے بعد ان کے بیٹے سمیت تینوں کی تصاویر پر مشتمل مونٹاج ہے جس میں تینوں کے چہرے پر دھوئیں کے نشان بھی نظر آرہے ہیں  اور ایسے دکھایا گیا ہے کہ جیسے تینوں کا چہرہ دھماکے سے سیاہ ہوگیا ہے۔

 تاہم اس کے باجود ان کا بیٹا تصویر میں انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے،ویڈیو کے کیپشن میں انیتا نے لکھا کہ  ہمارا بیٹا آراو آگیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے جوڑی کو بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :