Time 22 فروری ، 2021
پاکستان

حلیم عادل کی جیل میں موجودگی کی سی سی ٹی وی ویڈیو اور تصاویرجاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی جانب سے جیل میں تشدد کے الزام کے بعد ان کی جیل میں موجودگی کی سی سی ٹی وی ویڈیو اورتصاویرجاری کردی گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حلیم عادل کو سینٹرل جیل میں لے جانے کے دوران انتظار گاہ کے قریب بعض جماعتوں کےحامی قیدیوں نے نعرے لگائے۔

اس حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو نہ کسی نے ہاتھ لگایا، نہ کوئی تھپڑ یا پتھر مارا۔

خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل میں مبینہ تشدد سے حلیم عادل کی ٹانگ اورجسم کے دیگراعضاپر چوٹیں آئیں ہیں۔

وہیں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے حلیم عادل کے الزام کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :