22 فروری ، 2021
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگر حلیم عادل شیخ زخمی ہوتے تو ایمبولنس میں بیٹھ کر نہیں لیٹ کر جاتے۔
انہوں نے کہا کہ گلہ ہےکہ بار بار سندھ حکومت پر الزام لگایا جارہا ہے، ایک شخص ہماری قیادت کے خلاف مغلظات بکتا رہتا ہے،اسے تکلیف ہوئی تو سندھ حکومت نے طبی امداد فراہم کی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ کو اس وقت سیف اللہ ابڑو کی فکر ہونی چاہیے۔