پاکستان
Time 22 فروری ، 2021

400 میں سے 300 لاپتہ افراد گھروں کو پہنچ چکے ہیں، وزیرداخلہ بلوچستان

وزیرداخلہ بلوچستان ضیاءلانگو کا کہنا ہے کہ 400کےقریب لاپتہ افراد کی فہرست فراہم کی گئی تھی اور   وفاقی حکومت کے تعاون سے300 افراد بازیاب ہو کر گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افرادکا معاملہ حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت روز اول سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، لاپتہ افراد کے حوالے سےتنظیم کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں سے اب تک 300 افراد بازیاب ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ گھروں کو پہنچنے والے بازیاب افراد کے لواحقین نے تصدیق بھی کردی ہے، فراہم کردہ فہرست کے مطابق دیگر لاپتہ افرادکی بازیابی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی بحالی کے لیے تمام ادارے، صوبائی حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں۔

مزید خبریں :