پاکستان
Time 22 فروری ، 2021

آرمی چیف سے قطر کے وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مخلتف شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

 آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تاریخی ، خوشگوار اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ، یہ تعلقات اب پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

قطری نمائندے نے خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، قطری نمائندے نے دونوں ممالک میں تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں :