پاکستان
Time 23 فروری ، 2021

’وزیر اعظم سے ملاقات میں اراکین کے غیر حاضر رہنےکا غلط تاثر دیا جارہا ہے‘

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اراکین کےغیر حاضر رہنےکا غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کی ملاقات میں بھرپورشرکت رہی، البتہ بعض ارکان اپنی مصروفیات کے باعث ملاقات میں نہیں تھے اور انہوں نے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ  ملاقات سےغیر حاضر رہنے کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے اور اس غلط فہمی کو ختم ہونا چاہیے، وزیراعظم سے ملاقات میں کچھ اراکین نہیں آسکے وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شریک تھے، انہیں قومی اسمبلی اجلاس میں موجود رہنے کا کہا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید، شہریار آفریدی اور علی محمد خان  جیسے لوگوں پر شک کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید خبریں :