’فیشن نہ ہوا پھانسی کا پھندا ہوگیا‘

فوٹو: سوشل میڈیا

حال ہی میں کراچی میں دو روزہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2021 کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں متعدد ڈیزائنرز نے بہار اور موسم سرما کی مناسبت سے اپنی کلیکشن نمائش کے لیے پیش کی تھی۔

دو روزہ فیشن پاکستان ویک  میں جہاں ڈیزائنرز کی کلیکشن کو خوب سراہا جا رہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر ڈیزائنر عظمیٰ بابر کے لہنگے کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

اداکارہ و ماڈل امر خان نے ایف پی ڈبلیو میں پاکستانی ڈیزائنر عظمیٰ بابر کا ڈیزائن کردہ آئیوری رنگ کا لہنگا زیب تن کیا تھا جس کی کھڑے کالر والی منفرد چولی پر صارفین ماڈل امر پر تنقید کر رہے ہیں۔

—اسکرین گریب

ایک صارف نے امر خان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ گلے والی چیز تو ایکسیڈنٹ کے بعد پہنتے ہیں‘۔

—اسکرین گریب

بینش نے کہا کہ ’فیشن نہ ہو گیا پھانسی کا پھندا ہو گیا‘۔

—اسکرین گریب

ایک صارف کہتی ہیں کہ ’ایسا لگ رہا ہے کہ یہ زخمی ہیں‘۔

—اسکرین گریب

شمائلہ کہتی ہیں کہ ’کیا اس کی گردن ٹوٹی ہوئی ہے یا کچھ اور ہے‘۔

مزید خبریں :