23 فروری ، 2021
گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے اپنے بولرز پر غصے کی وجہ سے جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں میچ کے بعد محمد حفیظ کو راستہ دینے کی ویڈیو بھی خوب شیئر ہو رہی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جو کہ ایونٹ میں کوئٹہ کی مسلسل دوسری شکست تھی۔
میچ کے دوران گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے خوب رنز دیےاور میچ ہاتھ سے نکلتا دکھائی دینے پر سرفراز احمد پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ بولرز پر غصہ کرتے رہے۔
اسی دوران سرفراز کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی جس میں بظاہر ایسا دکھائی دیا کہ سرفراز محمد حفیظ سے ہاتھ ملانے سے انکار کر رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں دونوں کرکٹرز کے درمیان سوشل میڈیا پر نوک جھونک بھی چلتی رہی جس کی بنیاد پر کئی لوگ اسے حقیقت بھی سمجھ بیٹھے۔
لیکن اگر اس واقعے کی ویڈیو دیکھیں تو گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے سرفراز محمد حفیظ کو ہاتھ ملانے سے انکار نہیں کر رہے بلکہ وہ محمد حفیظ کو راستہ دے رہے ہیں۔
سرفراز کے چاہنے والے ان کے اس عمل پر ویڈیو دیکھنے کے بعد انہیں سراہا بھی رہے ہیں۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |