23 فروری ، 2021
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے جہاں ان کا شانداراستقبال کیا گیا، گارڈ آف آنر اور توپوں کی سلامی دی گئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سری لنکن ہم منصب سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے۔
وزیرِاعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان 1948 سے دوستی کا مضبوط تعلق قائم ہے۔
وزیراعظم کے دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور مختلف امورمیں دوطرفہ تعاون کےفروغ پربات ہوگی جب کہ مختلف امور میں پاک سری لنکا مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔