کاروبار
Time 23 فروری ، 2021

پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجےکے آن لائن کاروبار کیلیے'چیکو' ایپ متعارف

چیکو پر تاجر اپنی مصنوعات کی آن لائن تشہیر کے ساتھ انہیں فروخت بھی کرسکتے ہیں۔

'چیکو' ایک ایسا پاکستانی ای کامرس پلیٹ فارم ہے جہاں پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد(ایس ایم ایز) اپنی مصنوعات کی آن لائن تشہیر کے ساتھ انہیں فروخت بھی کرسکتے ہیں۔

چیکو کی مدد سے کوئی بھی شخص صرف 3 منٹ میں اپنے کاروبار کو آن لائن کاروبار میں بدل سکتا ہے۔

برانڈورس کے چیف ایگزیکٹر آفیسر(سی ای او) اور شریک بانی رضا متین کا کہنا ہےکہ ہمارا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو ٹیکنالوجی تک رسائی دینا ہے تاکہ وہ بھی اپنا ڈیجیٹل مستقبل بناسکیں۔

رضا متین کا کہنا ہےکہ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو آن لائن فروخت کرسکے اور اس سلسلے میں پاکستانی تاجروں کی رہنمائی کے لیے چیکو ہمارا پہلا قدم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی طاقت کی مدد سے ترقی کرنا اور دوسروں کو بااختیار بنانے کا سلسسلہ دنیا بھر میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم تمام کاروباری شعبوں کے مرد اور خواتین کو اس قابل بنادیں گے کہ وہ سب کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرچل سکیں، اور اہم ان کی کامیابیوں کو دیکھنے کے انتہائی پرجوش ہیں ۔

پاکستان میں انٹرنیٹ اور ڈیٹا فراہم کرنے والی سرفہرست کمپنی 'اوشن' کے سی ای او عامر جعفری کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کلاؤڈ کمیونیکیشن فراہم کرنے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ ہم ملک میں چھوٹے بڑے ہرقسم کے کاروبار کو جدید ٹیکنالوجی پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  دیکھ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے انقلابی پلیٹ فارم چیکو کی مدد سے ہم پاکستان کے لاکھوں کاروباری افراد کو ٹیکنالوجی سے مستفید کراسکتے ہیں۔

مزید خبریں :