دنیا
Time 23 فروری ، 2021

بھارتی عدالت نےکشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی پر فرد جرم عائدکردی

 آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا،فوٹو: فائل 

بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنماؤں کےخلاف جھوٹے الزامات عائد کیے جانےکا سلسلہ جاری ہے، 3 سالوں سے جیل میں قید خاتون رہنما آسیہ اندرابی پر بھی بھارتی عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔

بھارتی عدالت نے ،آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر بغاوت کرنے اور دہشت گردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کو  اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ بھارت کی جیل میں قید ہیں۔

مزید خبریں :